پیپلز پارٹی جمہوریت کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی:اعجاز چودھری

 پیپلز پارٹی جمہوریت کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی:اعجاز چودھری

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چودھری نے شہید بینظیربھٹو کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 پاکستان کا دفاع شہید بے نظیر کی قائدانہ صلاحیتوں کی بناءپر نا قابل تسخیر بنا ، جمہوریت اور پاکستان کو مضبوط بنائیں گے ،پیپلز پارٹی اپنی عظیم قائد کی قومی اور جمہوری جدوجہد کی تکمیل کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں سرگرم عمل رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی آفس میں بے نظیرشہید کی 72ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے رانا خالد،رانا اشرف ،رائے عابد ، طاہرشیخ، عثمان حفیظ ،میاں لقمان، فرحان چودھری ،میاں شاہد، چودھری عرفان جٹ ،میاں احمد فراز، شاہد گوگا ودیگر جیالوں کے ہمراہ کیک بھی کاٹا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں