حکومت بلدیاتی اداروں پر قابض ہونا چاہتی ہے :میاں اعجاز

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)میاں اعجاز حسین امیدوار چیئرمین یوسی جماعت اسلامی 106 نے حکومت کی بلدیاتی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے ئے کہا ہے کہ۔۔۔
چیئرمین اور وائس چیئرمین کو ڈائریکٹ عوام سے ووٹ لے کر منتخب ہونا چاہیے نا کہ منتخب کونسلرز کے ووٹوں سے ، موجودہ پالیسی خریدوفروخت اور ہارس ٹریڈنگ کی بدترین مثال ہوگی ۔ حکومت اس طرح بلدیاتی اداروں پر قابض ہونا چاہتی ہے ۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہئیں اور عوام کو چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے خود فیصلہ کرنے کا اختیار دینا چاہیے ، حکمران طبقہ ہر جگہ اپنی من مانی پر تل چکا ، جمہوری اقدار کو ژندہ رکھتے ہوئے انصاف پر مبنی پالیسیوں کو اپنانا ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ فارم 47 کی حکومت شہنشاہیت کو فروغِ دے رہی ہے ، جمہوری اور محب وطن قوتوں کو غور کرنا ہوگا ۔