چنیوٹ:فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

چنیوٹ:فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ملاوٹ مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

 شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر62 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 10 ہزار لٹر دودھ کو چیک کیا گیا اور اس دوران 1200 لٹرسے زائد ملاوٹی دودھ سے بھری گاڑی پکڑ لی۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ دودھ میں برف اور پانی کی ملاوٹ کرکے مقدار کو بڑھایا گیا تھاجس پر 1200 لٹرسے زائد ملاوٹی دودھ ضائع کر ادیا گیاجبکہ متعدد شاپس اور ملک کولیکشن سنٹرز پربھی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چھاپہ مارکردودھ کی ناقص کوالٹی پر 43ہزار روپے کے جرمانے کئے ۔انہوں نے بتایا کہ صفائی اور سٹوریج کے ناقص انتظامات اور ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پر فوڈ پوائنٹس کو 11ہزار روپے جرمانہ،پینے کے پانی کی کوالٹی جانچنے کیلئے کمرشل واٹر پلانٹس کی سیمپلنگ مہم بھی جاری ہے ،2 واٹر پلانٹس کے نمونہ جات لیبارٹری تجزیہ کیلئے بھیجے گئے ہیں ۔علاوہ ازیں ٹیموں نے قوانین کی خلاف ورزی پر 54ہزار کے جرمانے کئے ۔دوران معائنہ کلو سے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات، 10 کلو خراب دھی بھی ضائع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں