شورکوٹ :جماعت اسلامی کی ایران پر حملوں کیخلاف ریلی

شورکوٹ(نمائندہ دنیا )ملک بھر کی طرح شورکوٹ میں بھی جماعت اسلامی نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ جماعت اسلامی شورکوٹ کے دفتر سے نکالی گئی ریلی تحصیل چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئی۔
جماعت اسلامی کے مقامی رہنما پروفیسر(ر)اقبال حصاری، اشفاق حصاری،محمد مشتاق کی زیر قیادت ریلی میں سید منتظر مہدی کے علاوہ جماعت اسلامی کے دیگر رہنماؤں ، کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکائے ریلی سے خطاب میں پروفیسر(ر)اقبال حصاری نے ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان ایران کو فوری فوجی مدد فراہم کروائے ، جماعت اسلامی ملک بھر میں احتجاج کر رہی ہے ،حکومت امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے نوبل انعام والی پیشکش واپس لے کیونکہ امریکی صدر عالمی دہشت گرد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،عالم اسلام باطل کے خلاف متحد ہو جائیں ۔