سابقہ رنجش ،شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، گھر پر فائرنگ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ گھر پر مبینہ طور پر فائرنگ بھی کر دی گئی۔
تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے محلہ غازی آباد میں نواز نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں کی جانب سے مبینہ طور پر اس کے پوتے کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ گھر کے مرکزی دروازے پر فائرنگ کردی گئی۔ جس سے پوری علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔