بچیانہ :تیز رفتار ٹریکٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 4نوجوان شدید زخمی ہوگئے

بچیانہ(نمائندہ دنیا )تیز رفتار ٹریکٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 4نوجوان شدید زخمی ہوگئے ، 2کی حالت نازک۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ شام چک نمبر 625 گ ب انور دے محل کے رہائشی احسان ، رزاق اور افضال اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گاؤں سے قاضیاں دیاں جھگیاں جارہے تھے کہ کارپٹ روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں چاروں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے ، جہاں سے 2 زخمیوں کو فیصل آباد ریفر کردیا گیا۔