بچیانہ میں 10 روزہ ڈپلومہ اِن قرآن سٹڈیز کا آغاز

بچیانہ(نمائندہ دنیا )تحریک منہاج القران بچیانہ کے زیر انتظام 10 روزہ ڈپلومہ اِن قرآن سٹڈیز کا آغاز کردیا گیا ہے ، اس موقع پر طلبا ء کو تجوید و قرات اور عربی گرامر پڑھائی اور عملی مشق کرائی گئی۔
اس موقع پر صدر پی پی 100 اکرم نیازی،رانا شکیل انجم،ایم ساجد حسین،سیف رسول گجر،اکمل بلوچ، فاروق بھٹی، ملک سجاد حسین، شاہد قادری اور دیگر بھی موجود تھے جبکہ نجی مارکی میں منعقدہ تقریب کی پہلی نشست سے علامہ محمود مسعود قادری نے خطاب میں کہا کہ قران مجید سے علم لئے بغیر انسانیت ترقی اور امن کی معراج کو ہرگز نہیں پہنچ سکتی،ڈپلومہ اِن قران سٹڈیز میں یہی کوشش کی گئی ہے کہ قران مجید کا پیغام ہر گھر اور ہر فرد تک پہنچے ،قرآنی تعلیم سے بہرہ مند افراد ہی درست معنی میں اچھے انسان اور اچھے شہری بن سکتے ہیں ،اس مقصد کیلئے قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اس امر پر زور دیا ہے کہ قران مجید کو درست پڑھنا،اس پر عمل پیرا ہونا بہت ضروری ہے ،اس عظیم مشن کو پورا کرنے کیلئے پوری دنیا میں اس ڈپلومہ کو عام کیا جا رہا ہے ۔ ڈپلومہ کی دوسری نشست میں علامہ محمد سرفراز قادری نے شرکاء کو ترجمہ قرآن اور فن خطابت اور نعت رسول کی عملی مشق کراوائی۔ انہوں نے خطاب میں کہا کہ قرآن کریم وہ واحدالہامی کتاب ہے جس پر عمل پیر اہوکر آج ہم اپنی دنیاوی او اخروی زندگی میں کامیاب ہونے کے راز سمجھ سکتے ہیں۔