پرائیویٹ سکیموں میں سرکاری پلاٹس کی کل نیلامی ہو گی

پرائیویٹ سکیموں میں سرکاری پلاٹس کی کل نیلامی ہو گی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایف ڈی اے نے مختلف پرائیویٹ ہائوسنگ سکیموں میں سرکاری ملکیت کی پبلک یوٹیلیٹی سائٹس کے مختلف رقبہ جات فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جوکہ تعلیم و صحت کی سہولیات کے لئے مختص ہیں۔

 اس سلسلے میں نیلامی بدھ 25 جون 2025 کو گیارہ بجے دن ایف ڈی اے کمپلیکس بالمقابل سول ہسپتال میں منعقد ہوگی۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی زیر صدارت اجلاس کے دوران بتائی گئی جس میں ایف ڈی اے کے ملکیتی مختلف رہائشی و کمرشل پلاٹس کی فروخت و لیز پر دینے کیلئے نیلام عام کے انتظامات کا جائزہ لیاگیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر قیصر عباس رند ، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ l جنید حسن منج، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ll، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس فیصل طارق بٹ ودیگر افسروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ تعلیم وصحت کی سہولیات کے لئے مختص پلاٹ مختلف علاقوں کی چالیس منظور شدہ پرائیویٹ ہائوسنگ سکیموں میں واقع ہیں جبکہ ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں احمد نگر ، علامہ اقبال کالونی اور ملت ٹائون میں بھی پندرہ یوٹیلیٹی سائٹس بھی نیلامی میں شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں