محرم:اشتعال انگیزی کرنیوالوں کیساتھ سختی سے نمٹیں گے :کمشنر

محرم:اشتعال انگیزی کرنیوالوں کیساتھ سختی سے نمٹیں گے :کمشنر

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر فیصل آباد ڈویژن میں پرامن عاشورہ محرم الحرام کیلئے پیشگی اقدامات تیز کردیئے گئے۔۔۔

 ڈویژنل انتظامیہ تمام مکاتب فکر کے درمیان بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہے کمشنر مریم خان کی زیر صدارت اس سلسلہ میں ممبران امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام مکاتب فکر کے علما کرام اور مشائخ عظام نے امن کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی-اجلاس میں سی پی او صاحبزادہ بلال عمر ، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن عامر رضا،اے ڈی سی جی کیپٹن(ر)طیب سمیع و دیگر متعلقہ افسر بھی اس موقع پر موجود تھے -کمشنر مریم خان کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ علما کرام اور سول سوسائٹی کے تعاون سے امن و امان کی فضا کو برقرار رکھیں گے ڈویژن کے چاروں اضلاع میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے -انہوں نے اپیل کی کہ جلوسوں کے اوقات کار اور ضابطہ اخلاق پر عمل کرکے انتظامیہ سے تعاون کیا جائے کمشنر کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام پر اشتعال انگیزی کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹیں گے سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ پولیس کی جانب سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں