شورکوٹ :مہر غلام رسول بھنگو انتقال کر گئے ، قُل آج ہوں گے

شورکوٹ :مہر غلام رسول بھنگو  انتقال کر گئے ، قُل آج ہوں گے

شورکوٹ(نمائندہ دنیا )نواحی علاقہ موضع بھنگو کی سیاسی و سماجی شخصیت مہر غلام رسول بھنگو نمبردار گزشتہ روز اچانک ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گئے۔۔۔

ان کی نماز جنازہ گورنمنٹ ہائی سکول بھنگو کے قریب ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات ،وکلاء و صحافی برادری، دوست احباب او راہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مرحوم کو آبائی قبرستان بابا گجھہ پیر موضع بھنگو غربی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل آج 25 جون بروز بدھ 10 بجے دن کھوہ کیکرانوالہ موضع بھنگو میں منعقد ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں