سابقہ دشمنی کی بناء پر شہری کو مبینہ طور پر فون کالز پر دھمکیاں

 سابقہ دشمنی کی بناء پر شہری کو  مبینہ طور پر فون کالز پر دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ دشمنی کی بناء پر شہری کو مبینہ طور پر فون کالز پر دھمکیاں دی جانے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے چک نمبر 68 گ ۔ب کے رہائشی غلام مصطفی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر سابقہ رنجش کی بناء پر فون کالز پر قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں