بجلی کا لاکھوں روپے مالیت کا ٹرانسفارمر چوری کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بجلی کا لاکھوں روپے مالیت کا ٹرانسفارمر چوری کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقے چک نمبر 29 ج ب میں نصب کیا گیا لاکھوں روپے مالیت کا بجلی کا ٹرانسفارمر ملزمان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی بھی شروع کر دی ہے ۔