بجلی چوری کرنیوالے 2افراد کے خلاف مقدمات درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بجلی چوری کرنے والے 2 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سمن آباد کے علاقے مظفر کالونی میں فیسکو ٹیموں کی جانب سے مختلف گھروں کو چیک کیا گیا اور اس دوران 2 افراد کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے میں ملوث پایا گیا،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔