ٹو بہ :وزیراعلیٰ کی ہدایات پر بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد زور و شور سے جاری

ٹو بہ :وزیراعلیٰ کی ہدایات پر بیوٹیفکیشن  پلان پر عملدرآمد زور و شور سے جاری

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد زور و شور سے جاری ہے۔۔۔

 اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی قیادت اور سی او میونسپل کمیٹی کی زیر نگرانی، شہر کے اہم مقامات سے تجاوزات کا کامیاب آپریشن کر کے خاتمہ کر دیا گیا، یہ کارروائی عوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھنے اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے ۔سی او میونسپل کمیٹی کا کہنا ہے کہ تجاوزات کا ہٹایا جانا اسی ہدف کی جانب اہم قدم ہے ، اس سے نہ صرف ٹریفک کی نقل و حرکت میں آسانی ہوگی بلکہ شہریوں کوصاف اور پرسکون ماحول بھی میسر آئے گا، ہماری ٹیم مستقبل میں بھی بیوٹیفکیشن اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں