پیر محل:محرم الحرام کے حوالے سے امن کمیٹی کا اجلاس

پیر محل:محرم الحرام کے حوالے سے امن کمیٹی کا اجلاس

پیرمحل(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنرپیرمحل ذوالفقار صابر ،ڈی ایس پی پیرمحل چودھری منیر احمد کی زیر صدارت عشرہ محرم الحرام کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی پیرمحل میں تحصیل امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

جس میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں طارق، مولانا عبداللہ چشتی ، میاں اسد حفیظ، قاری منظور احمد صفدر ، مفتی عابد فرید ،عابد حسین جعفری ایڈوکیٹ، انجمن حسینیہ رجسٹرڈ پیرمحل کے صدر سید طبیب شاہ ، ڈاکٹر ہارون مجید میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ، عرفان مہدی چیف آفیسر ،رانا عمیر رضافنانس آفیسر، سجاد جعفری آڈٹ آفیسر ،قاری عتیق الرحمن، قاری محمد طلحہ بلال ، مسعود احمد سمیت دیگر اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار نے کہا کہ عشرہ محرم کے تمام پروگراموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، تمام ادارے ، علمائے کرام باہمی ہم آہنگی اور بھائی چار ے کو فروغ دیتے ہوئے مکمل تعاون کویقینی بنائیں۔ ڈی ایس پی چودھری منیراحمد نے کہا محرم الحرام میں سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے جائیں گے ۔علمائے کرام اور امن کمیٹی ممبران نے تحصیل انتظامیہ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں