ڈی سی جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربارحضرت سلطان باہوؒ پر حاضری

ڈی سی جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ   دربارحضرت سلطان باہوؒ پر حاضری

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا ) محرم الحرام کے سلسلہ میں سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے گڑھ مہاراجہ دورہ کیا اور حضرت سلطان باہو ؒکے مزار پر حاضری بھی دی۔

 اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال وقاص ظفر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے یکم تا دس محرم الحرام دربار عالیہ پر شہدائے کربلا کی یاد میں تقریبات میں شرکت کرنے والے زائرین کیلئے سہولیات کا جائزہ لیا اور تمام سی سی ٹی وی کیمرے فعال رکھنے کی ہدایت کی۔ میڈیا سے گفتگو میں ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں