محرم کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا:صاحبزادہ بلال

محرم کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا:صاحبزادہ بلال

فیصل آباد(سٹی رپورٹر )محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے سٹی پولیس آفیسر کی جانب سے پولیس کمپلیکس میں میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی جانب سے محرم الحرام کے دوران امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے پولیس کمپلیلکس میں میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں ایس ایس پی آپریشنز عمارہ شیرازی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ناصر محمودباجوہ،ٹاؤن ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کی جانب سے شرکت کی گئی۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے محرم الحرام کے حوالے سے تمام افسران کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور اہم ہدایات بھی جاری کر دیں۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ محرم الحرام کے ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ تمام تھانوں کے علاقوں میں ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں سرچ آپریشنز کئے جائیں گے ، سرچ آپریشنز کے ساتھ ساتھ موثر سنیپ چیکنگ اور گشت کو یقینی بنایا جائے ۔  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں