حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام :جے یو آئی
جھنگ،احمد پور سیال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا )جمعیت علمائے اسلام (ف)کی مرکز شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ اور۔۔۔
جمیعت علمائے اسلام ضلع جھنگ کے رہنماؤں مولانا قاری طارق، عبدالرحمن عزیز، قاری اقبال حیدری، مولانا مصدوق حسین شاہ ، مولانا موسیٰ کلیم، انجینئر نصراﷲحسن ، قاری محمد طاہر، مولانا ریاض لغاری، مولانا محمد اشرف، مولانا محمد ادریس اور محمد علی شکیل ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت عوام کوبجلی کی قیمتوں میں ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ،آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے کی ظالمانہ شقوں کو ختم کرنے کا کئی مہینوں سے بڑا شور سنا جارہا تھا مگر ابتک عملاً کام نہ ہو نے کے برابر ہے ۔ جمیعت علمائے اسلام کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ 200یونٹس کے ا ستعمال پربل بجلی 3ہزار روپے اور 201یونٹس کے استعمال پر بل 9ہزار روپے ہوجا تا ہے ،یہ انتہائی غیرمنصفانہ اور ظلم ہے ، حکمران و بیورو کریٹس اپنی عیا شیاں ترک کر کے وعدے کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کریں یا مستعفی ہو جا ئیں۔