دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ کرنے پر 2 افراد گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر )دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے 2 ڈرائیور وں کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے شیخوپورہ روڈ پر پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 2 افراد کو گرفتار کر لیا جو دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیگر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بن رہے تھے ۔ دونوں ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔