چنیوٹ بھر میں16 جلوس نکالے گئے ،69 مجالس کا انعقاد
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)5 محرم الحرام کو ضلع بھر میں16 جلوس نکالے گئے اور 69 مجالس کا انعقاد ہوا ،چنیوٹ پولیس نے تمام پروگرامز پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے۔۔۔
اور ضلع بھر میں 700سے زائد پولیس افسران و جوانوں نے سکیورٹی فرائض سرانجام دیئے جبکہ تمام پروگرامز کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر نگ بھی کی گئی۔ مجالس اور جلوسوں پر فور لیئر سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔ اہم پوائنٹس پر چھتوں پر مسلح جوان تعینات تھے جبکہ اہم جلوسوں پر ایلیٹ فورس کی نفری تعینات کی گئی تھی۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲ احمد کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے امن وامان کے قیام اور عزاداروں کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے ،محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری اور ہم آہنگی امن و امان کے قیام اور ملکی سالمیت کیلئے انتہائی ضروری ہے ،تمام مسالک ایک دوسرے کا احترام کریں اور ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہوئے فرقہ واریت سے بچیں۔