ڈی پی او ٹوبہ کی ایک ہی روز تین مقامات پر کھلی کچہریاں

 ڈی پی او ٹوبہ کی ایک ہی روز تین مقامات پر کھلی کچہریاں

کمالیہ (نمائندہ خصوصی )ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے عوامی مسائل کے فوری ازالے کیلئے ایک ہی دن میں تین مختلف مقامات پر کھلی کچہریاں منعقد کیں۔

یہ کھلی کچہریاں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جکھڑ 739 گ ب، علاقہ تھانہ بھسی، گورنمنٹ بوائز سکول چک نمبر 712 گ ب اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 نزد تھانہ موڑ علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ میں منعقد کی گئیں، ان کچہریوں میں مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے پیش کئے ۔ڈی پی او عبادت نثار نے موقع پر موجود افسران کو عوامی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی بروقت فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ پولیس عوام کی خدمت اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں