علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں میٹرک تا پی ایچ ڈی کے داخلوں کا آغاز
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں میٹرک تا پی ایچ ڈی داخلوں کا آغاز کردیا گیا ، سمسٹر خزاں 2025 ئکے داخلے یکم جولائی سے شروع ہو چکے۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 17 نئے تعلیمی پروگرامز پہلی بار متعارف کرائے گئے ہیں اوپن ڈسٹنس لرننگ اور فیس ٹو فیس پروگرامز شامل ہیں ،پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی ویب سائٹ پر موجود ہے ، علاقائی کیمپس میں طلباء کیلئے مفت کمپیوٹر و انٹرنیٹ سہولت بھی دی گئی ہے ، آن لائن داخلوں میں معاونت کیلئے تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا گیا ہے ۔