سمندری میں پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد
سمندری (نمائندہ دنیا )پاکستان علمائکونسل کے زیر اہتمام سمندری میں بسلسلہ عشرہ امن عظمت سیدنا عمر فاروقؓ و سیدنا امام حسین ؓ سیمینارکا انعقاد ہوا۔
شرکاء سے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد یاسر علوی، مولانا ساجد باروی، مولانا نصراللہ ، سرپرست مولانا اسلم قادری، صدر حافظ بلال، ڈویژنل نائب صدر مولانا شعیب بخاری، ملک اویس اعوان،ڈاکٹر ایوب صدیقی،مولانا طاہر، مفتی خلیل احمد،مولانا ابراہیم ضیاء،مولانا عمر فاروق،مفتی عبدالمجید، مولانا سعید احمد سمیت دیگر علماء نے خطاب کیا۔ مولانا محمد یاسر علوی، مولانا ساجد باروی، مولانا نصراللہ نے سیمینار کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے منبر و محراب سے پیغام محبت عام کرنا ہوگا، انتظامیہ اور اداروں سے ہر سطح پر تعاون جاری رکھیں گے ،سیدنا عمر فاروقؓ اور سیدنا امام حسینؓ کی دین اسلام کیلئے عظیم قربانیاں امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں ۔