پیر محل :ڈی پی او ٹوبہ کی کھلی کچہریاں ،احکامات جاری
پیرمحل (نمائندہ دنیا )ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار کی میونسپل کمیٹی ہال پیرمحل اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سندیلیانوالی میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا عوام کے مسائل سنے اورموقع پر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب ڈاکٹر عثمان انور اور ریجنل پولیس آفیسر ذیشان اصغر کی خصوصی ہدایت پر عوام الناس کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کے لیے میونسپل کمیٹی ہال پیرمحل اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سندیلیانوالی میں کھلی کچہریوں کا انعقادکیا ،کچہری میں سائلین شکا یات اور مسائل لیکر پیش ہو ئے ، ڈی پی او ٹوبہ نے ان کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے احکامات دیدیئے ۔ ڈ ی پی او ٹوبہ عبادت نثار کا کہنا ہے کہ کھلی کچہریوں کا مقصد لوگوں کے مسائل خود آ کر سننا ہے تاکہ عوام اپنی شکایات خود پیش ہو کر بیان کرسکیں جس سے عوام کو موقع پر انصاف اور ان کی شکایات کا ازالہ ہو سکے ۔ پولیس اورعوام میں رابطہ جتنا مضبوط ہو گا معاشرے کی اصلاح اور قانون و انصاف کی راہ اسی قدر ہموار ہو سکے گی، اس موقع پر میاں منیر ایس ڈی پی او پیرمحل ، ایس ایچ او تھانہ پیرمحل اورتھانہ اروتی بھی موجود تھے ۔