سمندری:بارش سے نشیبی علاقے زیر آب،فیسکو کے فیڈر ٹرپ

سمندری:بارش سے نشیبی علاقے زیر آب،فیسکو کے فیڈر ٹرپ

سمندری(نمائندہ دنیا )سمندری میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا تاہم اس دوران نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،فیسکو کے متعدد فیڈر ٹرپ کرنے سے کئی علاقوں کی بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل ہو گئی۔

 تفصیلات کے مطابق سمندری میں بھی گزشتہ روز بارش ہوئی جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا تاہم اس دوران نشیبی علاقوں کی گلیوں اوربازاروں میں پانی جمع ہو گیا ،بعض علاقوں میں سیوریج سسٹم اور نالیاں بند ہونے کی وجہ سے کاگندا پانی لوگوں گے گھروں میں بھی داخل ہو گیا ۔دوسری طرف بارش کی پہلی بوند گرتے ہوئے فیسکو سمندری کے متعدد فیڈربھی ٹرپ کر گئے اور بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی جو کئی گھنٹوں بعد بھی بحال نہ کی جا سکی ، گھروں اور مساجد میں پانی ختم ہو گیا جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں