جھنگ : حکومت کی جانب سے مستحق افراد میں راشن کارڈ تقسیم
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مریم نواز راشن کارڈ کے حوالے سے محکمہ سوشل سکیورٹی کی جانب سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن نے شرکت کی۔
پہلے مرحلے میں محکمہ سوشل سکیورٹی کی جانب سے کارڈ کے حامل افراد میں راشن کارڈ تقسیم کئے جا رہے ہیں، مریم نواز شریف راشن کارڈ کے حامل افرادکو رجسٹرڈ کریانہ شاپس پر ماہانہ تین ہزار روپے کی سبسڈی ملے گی، راشن کارڈ کے حامل افراد کے انتقال کی صورت میں 3 لاکھ روپے کی انشورنس دی جائے گی ۔حکومت پنجاب کے جاری کردہ راشن کارڈ کے حامل افراد کو مستقل معذوری پر 2لاکھ روپے انشورنس دی جائے گی۔