صحابہ کرام کی شان میں مبینہ گستاخی،ملزم کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)صحابہ کرام کی شان میں مبینہ طور پر گستاخی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے چک نمبر 69 گ ب میں ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر صحابہ کرام کی شان میں گستاخی والی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی گئیں جس سے مذہبی انتشار پھیلنے کا خدشہ تھا جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔