گورنر پنجاب سے پیپلزپارٹی کمالیہ کے رہنماؤں کی ملاقات

گورنر پنجاب سے پیپلزپارٹی کمالیہ کے رہنماؤں کی ملاقات

جکھڑ (سٹی رپورٹر )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلز پارٹی کمالیہ کے رہنماؤں نے گزشتہ روز ملاقات کی ہے۔

 پیپلز پارٹی کمالیہ کے سٹی صدر رانا نسیم اقبال کودا، پیر محمد یوسف بخاری، جنرل سیکرٹری محمد ریاض منہاس اور محمد اقبال شاہین قریشی نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کے دوران سردار سلیم حیدر خان کو علاقائی مسائل اور کمالیہ یونیورسٹی کے حوالہ سے معاملات پر تحفظات سے آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب نے سردار سلیم حیدر خان کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام اور پارٹی ورکرز کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں ،پیپلز پارٹی عوام کی اپنی پارٹی ہے ، ہم اپنے قائد ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو لے کر چل رہے ہیں۔ اس موقع پر پی وائی او اسلام آباد کے صدر حافظ رانا سلیمان خان اور عبد اللہ عباس سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں