ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )پنجاب حکومت کے ویژن عوامی خدمت اور فوری رسائی کے تحت دیگر شہروں کی طرح ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی ہدایت پر ضلعی و تحصیل سطح کے تمام دفاتر روزانہ صبح 10 بجے سے 11:30 بجے تک عوام کے لیے کھلے رکھے جا رہے ہیں، تاکہ سائلین اپنی شکایات اور مسائل بلا روک ٹوک افسران کے سامنے پیش کر سکیں،اس پالیسی کا مقصد عام شہری کو سرکاری دفاتر تک آسان رسائی، درخواستوں پر فوری کارروائی اور شفاف حکمرانی کو فروغ دینا ہے ، ضلعی افسران روزانہ عوام سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سن رہے ہیں، اور موقع پر احکامات جاری کئے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور ہر سطح پر جوابدہی یقینی بنائی جائے ۔