ایک ہفتے میں بجلی چوری کے 12 کیسز رپورٹ :راؤ عابد بشیر
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ایکسئن واپڈا فیسکو ڈویژن ٹوبہ راؤ عابد بشیرنے بتایا ہے کہ بعض جگہوں پر کمزور سسٹم کو اپ گریڈ کر نے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔۔۔
بجلی چوروں کے خلا ف کریک ڈاؤن جاری ہے ،ایک ہفتے میں بجلی چوری کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے ، جن میں سے 9 مقدمات کا اندراج کر لیا گیا ، ملوث افراد کو 5 لاکھ 20 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ۔پریس بریفنگ کے دوران ایکسئن واپڈا فیسکو ڈویژن ٹوبہ نے مزید بتایا کہ فیسکو ڈویژن کے لائن لاسز کو کم ترین سطح پر لانے سمیت بتدریج ختم کرنے ، لوڈ کی کمی بیشی کے مسائل کے حل اور واپڈا کے واجبات کی 100فیصد ریکوری یقینی بنانے کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں ۔