مہنگائی ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ،مزدور آج احتجاج کرینگے

مہنگائی ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ،مزدور آج احتجاج کرینگے

پینسرہ (نمائندہ دنیا)غربت ،مہنگائی بے روز گاری ،بجلی و گیس کی قیمتوں میں آضافہ اور سوشل سکیورٹی کارڈ کے حصول سالانہ اجرتوں میں اضافہ کے لئے ہزاروں مزدور آج 11بجے ڈی سی او آفس کے سامنے احتجاج کریں گے مزدور مرکزی چیئرمین پاکستان لیبر قومی موومنٹ بابا لطیف انصاری کی قیادت میں صبح سویرے سدھار سے قافلہ کی صورت میں روانہ ہونگے جن کے ساتھ چینچل والا۔۔۔

دھاندرہ کے مزدور ایئر پورٹ چوک سے شامل ہونگے جبکہ بابو والا جھنگ روڈ سیکٹر میں قافلہ کا استقبال کرتے ہوئے ساتھ شامل ہوجائیں گے جو ایک بڑے قافلہ کی صورت میں ڈی سی او آفس کے سامنے پہنچ کر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں