چناب کالج شورکوٹ میں جشن آزادی کی پروقارتقریب
شورکوٹ (نمائندہ دنیا)چناب کالج شورکوٹ میں جشن آزادی کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ شازیہ رحمان تھیں۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، طلبا و طالبات نے ملی نغمے پیش کیے اور آزادی کے موضوع پر تقاریر کیں۔شازیہ رحمان نے کالج میں جاری شجر کاری مہم کے تحت پودا لگا کر ماحول دوست رویے کو فروغ دینے کا پیغام دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ شجر کاری وطن سے محبت کا عملی اظہار ہے ، اور ہر شہری کو اس قومی فریضے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تقریب کے دوران میٹرک امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباو طالبات کو انعامات سے نوازا گیاجبکہ چناب کالج کے ان اساتذہ کو بھی خصوصی اسناد دی گئیں جنہوں نے تعلیمی میدان میں بہترین خدمات انجام دیں اس موقع پر کالج انتظامیہ، اساتذہ، والدین اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب کا اختتام دعا اور قومی ترانے کے ساتھ ہوا۔