کمالیہ :سٹی ہسپتال کے باہر سیوریج کا پانی، مریضوں کو مشکلات

کمالیہ :سٹی ہسپتال کے باہر سیوریج کا پانی، مریضوں کو مشکلات

کمالیہ (نمائندہ خصوصی)سٹی ہسپتال بلال گنج کے باہر سیوریج کا گندا پانی گلیوں میں جمع ہونے سے مریضوں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

محلہ بلال گنج میں واقع سٹی ہسپتال کے باہر سیوریج لائن کی خرابی کے باعث گندا پانی ہسپتال کے داخلی راستے سمیت اردگرد کی گلیوں میں پھیل چکا ہے ۔بدبودار پانی کے باعث مریضوں، تیمارداروں اور راہگیروں کا گزرنا مشکل ہو گیا ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود متعلقہ ادارے نے کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی، جس سے عوامی مسائل میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ۔ہسپتال آنے والے مریضوں کو بدبو، گندگی اور پھسلن کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ یہ صورتحال نہ صرف مریضوں کی تکلیف بڑھا رہی ہے بلکہ مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لے کر سیوریج لائن کی مرمت کروائی جائے اور گلیوں میں جمع پانی کی نکاسی ممکن بنا کر علاقہ مکینوں کو اس عذاب سے نجات دلائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں