مویشی،سولر پینلز،انورٹر چوری کرنیوالا ملزم گرفتار
شاہ پور(نمائندہ دنیا ) سی سی ڈی کی ٹیم نے تھانہ جھاوریاں کی حدود میں رسہ گیروں کا ایک گینگ پکڑ کر ان کے قبضہ سے چوری شدہ مویشی ، سولر انورٹر اور سولر پینل برآمد کرلئے۔۔۔
سی سی ڈی ٹیم خواجہ آباد کے علاقہ میں گشت و پڑتال میں مصروف تھی کہ مخبر نے انہیں اطلاع دی کہ ارشد ، ذوالفقار ، رب نواز حیات پور کے قریب ایک جگہ پر کھڑے ہیں جن کے پاس ایک بھینس ، ایک گائے ، کچھ سولر پینل و انورٹر موجود ہیں جن کے بارے میں شک ہے کہ وہ چوری شدہ ہیں ، اطلا ع پاتے ہی چھاپہ مار اگیا پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان مویشی و سامان چھوڑکر بھاگ کھڑے ہوئے ، پولیس نے تعاقب کر کے ایک شخص محمد ارشد کو پکڑ لیا ، باقی ملز م فرار ہوگئے ارشد نے بتایا کہ انہوں نے عمر دراز چرکانہ کے ڈیرہ سے دوبھینس اور ایک گائے چوری کی ، ایک بھینس ذوالفقار نے فروخت کر دی تھی ، اکرام اللہ کے ڈیرہ سے سولر پینل ، ارشد محمود کے ڈیرہ سے چار عدد سولر پینل اور انورٹر چوری کیا تھا ، جس کو وہ فروخت کیلئے لے جانا چاہتے تھے لیکن پولیس پہنچ گئی ۔