ریسکیو 1122 کی یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پرریلی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 فیصل آباد انجینئر احتشام واہلہ کی قیادت میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر جی ٹی ایس چوک فیصل آباد میں پُرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
ریسکیو افسروں، اہلکاران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے پرجوش نعرے لگائے اور بھارت کے 5 اگست 2019ء کے غیر آئینی و یکطرفہ اقدامات کی پرزور مذمت کی۔ ریلی کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور آبادیاتی تبدیلی کی بھارتی سازش کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنا تھا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر احتشام واہلہ نے کہ یوم استحصال کشمیر ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ کشمیری بھائی اور بہنیں آج بھی بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں ہم پاکستانی قوم کے طور پر ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں پانچ اگست 2019ء کو بھارت نے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے ذریعے مقبوضہ کشمیر خصوصی حیثیت ختم کر کے ظالمانہ تاریخ رقم کی۔ یہ اقدامات نا صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کے استحصال کی بدترین مثال بھی ہیں۔ پاکستانی قوم کو چاہیے کہ یک زبان ہو کر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں اور ہر سطح پر انکی حمایت جاری رکھیں۔