ضلع چنیوٹ میں کشمیریوں کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں

ضلع چنیوٹ میں کشمیریوں  کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)یوم استحصال کشمیرپرضلع چنیوٹ میں کشمیریوں کے حق میں متعددریلیاں نکالی گئیں اورکشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی آفس سے ریلی کا آغاز ہوا جو ختم نبوت چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ڈپٹی کمشنرصفی اﷲ گوندل کی زیرقیادت ریلی میں ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی/ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس،چیف آفیسر مظفربیگ ودیگرشریک تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کشمیری عوام کی لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بے گناہ شہید کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا اور آزادی کشمیر کی صبح ضرور طلوع ہوگی۔اسسٹنٹ کمشنر لالیاں ڈاکٹر انس سعید اور اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ سعدیہ جمال کی قیادت میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈسٹرکٹ چنیوٹ نے بھی یومِ استحصالِ کشمیر جوش و جذبے کے ساتھ منایا ۔شرکاء نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں