ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کی تھانہ وریام میں کھلی کچہری
شورکوٹ (نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے تھانہ وریام میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات براہِ راست ڈی پی او کے روبرو پیش کیں، جنہیں بغور سننے کے بعد موقع پر ہی متعلقہ افسروں کو ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیے گئے ۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ وریام سمیت تمام تفتیشی افسران بھی موجود تھے ۔ڈی پی او نے تھانہ وریام کی حدود میں پولیس گشت کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔