صنعت زار میں جشن آزادی پرتیار کردہ اشیاکا خصوصی ڈسپلے
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )یومِ آزادی تقریبات کے سلسلہ میں منیجر صنعت زار میڈم عائشہ جمیل کی زیر نگرانی ورکرز کی تیار کردہ معیاری اشیاکا خصوصی ڈسپلے کیاگیا۔
ملبوسات، دستکاری، گھریلو استعمال کی اشیاسمیت جشن آزادی کی خریداری کے لیے خصوصی اشیا بھی رکھی گئی ہیں جن میں سبز و سفید پرچم، جھنڈیاں، بیجز اور قومی رنگوں سے مزین ملبوسات شامل ہیں، یہ تمام مصنوعات اپنی خوبصورتی اور معیار کی وجہ سے شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ ڈسپلے مقامی ہنرمند خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کو فروغ دینے اور مقامی صنعت کی ترقی کے لیے سجایا گیا ہے ۔