جنگلات اور سرکاری اراضی پر قیمتی درختوں کی کٹائی جاری

 جنگلات اور سرکاری اراضی پر قیمتی درختوں کی کٹائی جاری

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹوبہ ٹیک سنگھ کے جنگلات اور سرکاری اراضی پر لگے قیمتی درختوں کی مبینہ کٹائی کی شکایات میں اضافہ ہو گیا ۔

محکمہ جنگلات کے اعداد و شمار کے مطابق ضلع بھر میں 2022ء تک سرکاری اراضی پر تقریباً 75 ہزار درخت نمبر شدہ تھے جو قانونی طور پر محفوظ سمجھے جاتے ہیں،تاہم درختوں کی کٹائی کا رحجان دیکھا جارہا ہے ،جس پر شہری حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ذرائع کے مطابق نمبریشن شدہ درخت کاٹنے کے لیے باقاعدہ اجازت نامہ اور قانونی کارروائی لازمی ہوتی ہے ، اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سخت جرمانے اور قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، اس لیے اس معاملے کی شفاف تحقیقات اور حقائق تک رسائی ضروری ہے ،عوامی اور ماحول دوست تنظیموں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور محکمہ جنگلات کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بارے میں غیر جانبدارانہ انکوائری کمیشن قائم کیا جائے ، اور اگر کسی بھی سطح پر غفلت، کوتاہی یا غیر قانونی سرگرمی پائی جائے تو اس کا فور ی تدارک کیا جائے تاکہ قدرتی وسائل اور ماحول کا تحفظ ممکن ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں