جشن آزادی :ڈپٹی کمشنر کمپلیکس برقی قمقموں سے سج گیا

 جشن آزادی :ڈپٹی کمشنر کمپلیکس برقی قمقموں سے سج گیا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)جشن آزادی اور معرکۂ حق کے سلسلہ میں حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کو برقی قمقموں سے نہایت خوبصورتی کے ساتھ سجا دیا گیا۔

 رنگ برنگی روشنیوں اور دلکش برقی آرائش نے عمارت کے حسن کو دوبالا کر دیا ہے ، جو رات کے وقت دیدہ زیب منظر پیش کر رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کہا ہے کہ آزادی کی خوشیوں کو شایانِ شان طریقے سے منانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے تمام سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے روشن کر دیا گیا ہے تاکہ شہری جشن آزادی کی خوشیوں میں بھرپور طریقے سے شریک ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ 14 اگست تک برقی قمقمے جگمگاتے رہیں گے اور شہریوں کو مسرّت انگیز اور قومی جذبے سے بھرپور ماحول فراہم کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں