پاکستان بزرگوں کی عظیم قربانیوں سے حاصل ہوا: ڈاکٹر رؤف

 پاکستان بزرگوں کی عظیم قربانیوں سے حاصل ہوا: ڈاکٹر رؤف

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں پاکستان کا 78واں یومِ آزادی اور معرکہ حق شایانِ شان اور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی اور ہر چہرے پر وطن سے محبت کی روشنی جھلکنے لگی۔ یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی اور گارڈ آف آنر کی باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے پرچم کشائی کی۔ قومی ترانہ بلند آواز میں پڑھا گیا اور گارڈز کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ تقریب میں یونیورسٹی کے ڈینز، ڈائریکٹرز، رجسٹرار، فیکلٹی ممبران، انتظامیہ اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے کہا کہ یہ وطن ہمارے بزرگوں کی انتھک کوششوں اور عظیم قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوا۔ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے کہ ہم تعلیم جیسے مقدس پیشے سے وابستہ ہیں اور علم کی شمع روشن کر کے وطنِ عزیز کی خدمت کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں