دفاع صرف فوج کی ذمہ داری نہیں ہر شہری وطن کا محافظ :نصراللہ طاہر
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں پاکستان کا 78واں یومِ آزادی اور معرکۂ حق انتہائی جوش و خروش اور جذ بہ حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا۔
یہ تقریب ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے زیرِ اہتمام منعقد ہوئی، جس کا آغاز پرچم کشائی، وطن عزیز کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے پرخلوص دعاؤں، اور پولیس بینڈ، خواتین پولیس سکواڈ اور یونیورسٹی گارڈز کے شاندار مارچ پاسٹ سے ہوا۔مہمان خصوصی میجر جنرل (ر) نصراللہ طاہر ڈوگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ قوم کا دفاع صرف فوج کی ذمہ داری نہیں، بلکہ ہر شہری ہمارے وطن کا محافظ ہے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغئہ امتیاز) نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں قائداعظم کے وژن کو یاد رکھنا چاہیے اور آئینِ پاکستان کے تحت ہر شہری مذہب، نسل یا پس منظر سے قطع نظرکا یکساں احترام کرنا چاہیے ۔