محکمہ ا نہار کے سبزہ زار میں جشنِ آزادی کی تقریب

محکمہ ا نہار کے سبزہ زار میں جشنِ آزادی کی تقریب

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)محکمہ انہار فیصل آباد زون کی جانب سے جشنِ یومِ آزادی کی تقریب جوش و خروش سے محکمہ ا نہار کے سبزہ زار میں منائی گئی۔

اس موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایکسین مظفر اقبال جپہ، ایکشن جنید اکبر، ایس ڈی او احمد حسن، سب انجینئر مہر محمد طاہر، سپرنٹنڈنٹ منور علی تنویر، غلام حسین شاہ، صابر علی پاشا، فرحان سلیم، صفدر علی زاہد، زاہد محمود، اسسٹنٹ عامر محمود بھٹی، مظہر حسین، رمضان شاکر، طاہر سرور، شمس ناصری، رانا مقصود، سینئر و جونیئر کلرکس اور چھوٹے بچوں سمیت بڑی تعداد میں ملازمین شریک ہوئے ۔تقریب میں ایکسین مظفر اقبال جپہ، جنید اکبر اور ایس ڈی او احمد حسن نے سٹاف کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے ۔ بعد ازاں وطنِ عزیز کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں