پی ایم اے اور پی ایچ اے سرگودھا کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس

 پی ایم اے اور پی ایچ اے سرگودھا کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پی ایم اے اور پی ایچ اے سرگودھا کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس زیر صدارت نائب صدر پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ ڈاکٹرز سٹوڈیو میں ہوا۔

جس میں ڈاکٹرز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز سروس پروائیڈرز ہیں جبکہ فیڈرل گورنمنٹ اس کو بزنس سمجھ کر ایف بی آر کے ذریعے ڈاکٹرز کی ہراسمنٹ کر رہی ہیں اور وہ بھی صرف صوبہ پنجاب میں۔ اس سلسلہ میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں ایف بی آر کے عملے کی طرف سے ہراسمنٹ کرنے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پی ایم اے اور پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس کل شام 8 بجے مقامی ہوٹل میں ہو گی۔ جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں