ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر کا ڈسٹرکٹ جیل کا خصوصی دورہ
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)جشنِ آزادی معرکہ حق کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر نے ڈسٹرکٹ جیل کا خصوصی دورہ کیا۔۔۔
جہاں انہوں نے قیدیوں کے ساتھ آزادی کی خوشیاں بانٹیں۔ڈپٹی کمشنر نے قیدیوں کے ہمراہ جشنِ آزادی کا کیک کاٹا اور انہیں اس قومی دن کی مبارکباد دی۔ قیدیوں نے ملی نغمے گا کر جشنِ آزادی میں اپنا جوش و جذبہ ظاہر کیا، جبکہ جیل کا ماحول وطن سے محبت کے رنگ میں رنگا نظر آیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر نے کہا کہ قیدی بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری رہیں گے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اصلاحی سرگرمیوں اور مثبت مواقع کے ذریعے قیدیوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔