سوشل اکنامکس سروے ، ترقیاتی منصوبہ بندی بہتر ہو گی:ذیشان لبھا

 سوشل اکنامکس سروے ، ترقیاتی منصوبہ بندی بہتر ہو گی:ذیشان لبھا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت پنجاب سوشل اکنامکس سروے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

 جس میں ڈسٹرکٹ منیجر دانش، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ منصور عارف، فوکل پرسن پروگرام سپرنٹنڈ نٹ ڈی سی آفس ضیا الحق سمیت متعلقہ افسر شریک ہوئے ۔اجلاس میں سروے کے انتظامات اور امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ بتایا گیا کہ ابتدائی مرحلے میں 18 سے 20 اگست تک 256 شمار کنندگان کی تربیت دی جائے گی تاکہ سروے کو شفاف اور مؤثر انداز میں مکمل کیا جا سکے ۔ ذیشان لبھا مسیح نے کہا کہ یہ سروے پنجاب حکومت کا ایک اہم اقدام ہے جو صوبے میں سماجی و معاشی صورتحال کے درست اعدادوشمار فراہم کرے گا، جس کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبہ بندی کو بہتر بنایا جا سکے گا۔انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ اس قومی نوعیت کے پروگرام کی کامیابی کے لیے تمام وسائل استعمال کریں اور سروے کے دوران عوامی تعاون یقینی بنایا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں