بینک سے رقم نکلوا کر جاتا شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گیا

بینک سے رقم نکلوا کر جاتا شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گیا

24 ج ب میں طیب کو کھیتوں میں چھپے دو ڈاکوؤں نے زبردستی گھیر اچک جھمرہ کے علاقہ واپڈ سٹی میں محمد نواز کو لفٹ کے بہانے لوٹ لیاگیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)بینک سے رقم نکلوا کر جاتا شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گیا،تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ 24 ج ب میں طیب نامی شہری بینک سے رقم نکلوا کر گاؤں جا رہا تھا کہ اس دوران کھیتوں میں چھپے دو ڈاکوؤں نے اسے زبردستی گھیر لیا اور 30 ہزار روپے ، موٹر سائیکل، موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ادھر تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ واپڈ سٹی میں محمد نواز نے نامعلوم کار سوار سے لفٹ مانگی اور گاڑی میں سوار ہوگیا۔ شہری کے مطابق کار سوار ملزم نے اسے نشہ آور شے کھلائی اور بعد ازاں اس سے 1 لاکھ روپے نقدی و راشن کا سامان لیکر فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں