ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا ویٹرنری اداروں اور فیڈ ملز کا معائنہ

ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا ویٹرنری اداروں اور فیڈ ملز کا معائنہ

فیلڈ سٹاف کو ذمہ داریوں پر توجہ د دینے ، ویکسینیشن مہم بروقت مکمل کرنیکی ہدایت

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر سید ندیم بدر نے تحصیل شورکوٹ، ضلع جھنگ کے مختلف ویٹرنری اداروں کا دورہ کیا۔ انہوں نے سی وی ایچ حویلی بہادر شاہ، سی وی ایچ رستم سرگانا اور سی وی ایچ وریام والا میں عملے کی حاضری، او پی ڈی ریکارڈ، صفائی کی صورتحال، کسان لائیوسٹاک ریکارڈ، وزیر اعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ ریکارڈ، سپلائی چین، ادویات کے ذخیرہ، سیرم و ویکسینیشن ریکارڈ سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری ذمہ داریوں پر خصوصی توجہ دیں، ویکسینیشن مہم بروقت مکمل کریں۔

کولڈ چین کا تسلسل برقرار رکھیں، اور کسانوں کو موسمی امراض خصوصاً لمپی سکن ڈیزیز کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اے ڈی آر ایس فارمر ایپ کے استعمال اور ایس پی ایم ایس 9211 پر ڈیٹا کی بروقت اپ لوڈنگ پر بھی زور دیا۔بعد ازاں ڈاکٹر ندیم بدر نے زم زم فیڈ ملز شورکوٹ کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے فیڈ سٹوریج، لیبارٹری ٹیسٹنگ اور آپریشنل میکنزم کا جائزہ لیا۔ فیس مل مالکان کو موقع پر ہدایات دی گئیں کہ مویشیوں کی خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب اینیمل فیڈ سٹف اینڈ کمپاؤنڈ فیڈ ایکٹ 2016 پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں