ضمنی انتخابات کے انتظامات، سکیورٹی پلان کا جائزہ اجلاس
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور ریجنل الیکشن کمشنر سعید احمد خان کی زیر صدارت 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے انتظامی و حفاظتی اقدامات سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پولنگ ڈے کے سکیورٹی پلان، ٹرانسپورٹیشن اور کیمپ آفس کے قیام سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ڈسٹری بیوشن پوائنٹس اور کاؤنٹرز کی تعداد بڑھانے سے متعلق تجاویز پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اجلاس میں پولنگ سٹاف کی تربیت کے شیڈول اور اس پر عمل درآمد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام انتظامی و تکنیکی مسائل فوری طور پر رپورٹ کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹاف کی موثر تربیت ضمنی انتخابات کے کامیاب انعقاد کے لیے ناگزیر ہے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عمران عصمت پنوں، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز محمد سرور، دلاور خان، رؤف احمد، محمد اشفاق سمیت دیگر افسران شریک تھے ۔