مضر صحت فوڈ آئٹمز تیار کرنیوالا یونٹ سیل کر دیا گیا
فوڈ اتھارٹی کی محلہ مصطفی آباد میں کارروائی ،مقدمہ درج، کارروائی شروع
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر معیاری اور مضر صحت فوڈ آئٹمز تیار کرنے والے یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے محلہ مصطفی آباد میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران نجی یونٹ ناقص اور مضر صحت فوڈ آئٹمز کی تیاری کرتے ہوئے پایا گیا۔ جس پر یونٹ کو سیل کرنے کے ساتھ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی بھی شروع کر دی۔